دینہ

دینہ پولیس کا کالووال روڈ پر سرچ آپریشن، 3 مشکوک افراد گرفتار، مقدمہ درج

دینہ: پولیس تھانہ دینہ نے سرچ آپریشن کے دوران کالووال روڈ پرتین افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ریزیڈنس آرڈیننس 2015کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ سرچ آپریشن کے سلسلہ میں کالووال روڈ پر تین مشکوک افراد سعید احمد خان ولد میرافضل خان سکنہ محلہ نوری تحصیل بالا کوٹ ضلع مانسہرہ،محمد دلدار ولد فیض عالم سکنہ نوری ،اشفاق ولد محمد حسن سکنہ نوری کلس تحصیل بالا کوٹ ضلع مانسہرہ کو چیک کیا جنہوں نے بتایا کہ زیر تعمیر پلازہ ظہور احمد ولد محمد رشید سکنہ موہال پر کام کرتے ہیں ۔

انہوں نے مکان کرایہ پر لے کر دے رکھا ہے ،جس کی پڑتال کرنے پر وہ کرایہ داری کا اندراج پیش نہ کر سکے ،پولیس تھانہ دینہ نے ریزڈیڈنس آرڈیننس2015 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button