دینہ

دینہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس، صحافی دلنواز احمد کے دادا جان کی وفات پر اظہار تعزیت

دینہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عرفان محبوب منعقد ہوا ،سینئر صحافی و نائب صدر جہلم پریس کلب دلنواز احمد کے دادا جان کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عرفان محبوب منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی اور نائب صدر جہلم پریس کلب دلنواز احمد کے دادا جان کی وفات پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی گئی ،اجلاس میں نائب صدر جہلم پریس کلب دلنواز احمد کے دادا جان کے انتقال پر ملال پر شدید غم کا اظہار کیا گیااور مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

اجلاس میں شامل ممبران سید توقیر آصف شاہ چیئرمین دینہ پریس کلب،حاجی اظہر سینئر صحافی،محمد اقبال خان جنرل سیکرٹری دینہ پریس کلب ،عادل چوہدری،شعبان چوہدری،عظمت عبداللہ،سلیم کسانہ،ڈاکٹر قاسم محمود ،،ڈاکٹر ظہیر ، ڈاکٹر نعیم اعوان ،جمیل کھٹانہ ،حسنین چوہدری،شجاعت ابرار نے سینئر صحافی نائب صدر جہلم پریس کلب دلنواز احمد سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ ہم سب ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس موقع پر صدر دینہ پریس کلب عرفان محبوب چوہدری نے کہا کہ دلنواز احمد کی دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب شامل ہیں اور اللہ پاک ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button