جہلم

میونسپل کارپوریشن جہلم کی عدم توجہی کے باعث سڑکیں ریڑھی بازاروں میں تبدیل

جہلم: میونسپل کارپوریشن کی عدم توجہی کے باعث سڑکیں ریڑھی بازاروں میں تبدیل، شہریوں بالخصوص پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کی عدم توجہی اور چشم پوشی کے باعث تجاوزات مافیا نے شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر مستقل بنیادوں پر قبضہ جمالیا ہے۔ اندرون شہر کے بازاروں ،سڑکوں و گلیوں کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ پر بھی ریڑھیاں اور تجاوزات قائم کرکے سڑکوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

نیا بازار، مین بازار، چوک گنبد والی مسجد، محمدی چوک روہتاس روڈ، بلال ٹاؤن ، کالاگجراں سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ریڑھیوں کی لمبی لائنوں سے ریڑھی بازار کا گمان ہوتا ہے لیکن میونسپل کارپوریشن کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران کی اس جانب کوئی توجہ نہیں جس کیوجہ سے خریداری کے لئے آنے والی خواتین،بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے اندرون شہر قائم ہونے والے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close