جلالپور شریف

پنڈی سیدپور، جلالپورشریف، پننوال کے علاوہ دیگر علاقہ جات میں میڈیکل سٹورز کی ہڑتال

پنڈی سیدپور،جلالپورشریف،پننوال کے علاوہ دیگر علاقہ جات میں میڈیکل سٹورز ایسوی ایشن کی حکومتی ڈرگ پالیسی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی سیدپور،جلالپورشریف پننوال ودیگرعلاقہ جات میں میڈیکل سٹورز حکومتی ڈرگ پالیسی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال علاقہ بھر میں تمام چھوٹے بڑے میڈیکل سٹورز بند، میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتال کے باعث ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض رل گئے اس کے ساتھ ساتھ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں بھی ادویات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button