جہلماہم خبریں

فواد چوہدری سے چوہدری زاہد اختر کی ملاقات، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال

جہلم (نعیم اختر بھٹی) چوہدری فواد حسین وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات اورچوہدری فراز حسین چیف کوآرڈینیٹر حلقہ این اے 67 سے پاکستان تحریک انصاف جہلم کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اخترنے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ ہونے والے بلد یاتی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، وفاقی وزیر نے آئندہ الیکشن میں متحد ہو کر مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

چوہدری زاہد اختر نے چیف کوارڈینیٹر این اے 67چوہدری فراز حسین کی کنٹونمنٹ الیکشن کی حکمت عملی کو آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے بہترین حکمت عملی قرار دیا۔

چوہدری فراز حسین نے بھی اس بات کی یقین دہانی کراوئی کہ جس طرح کنٹونمنٹ الیکشن میں ہماری ٹیم نے لگن اور محنت سے کام کیا اور اللہ پاک نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا، اب اس سے بھی بہترحکمت عملی تیا ر کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button