کھیوڑہ

کھیوڑہ کی واٹر سپلائی کی لائنیں جگہ جگہ سے لیک، گندہ پانی شہریوں کے گھروں میں پہنچنے لگا

کھیوڑہ: شہرکی واٹر سپلائی کی لائنیں جگہ جگہ سے لیک ہیں، لائنوں میں گندہ پانی مکس ہو کر شہریوں کے گھروں میں پہنچنے لگا ،شہریوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ،چیئرمین وائس چیئرمین شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ کم از کم شہری صاف پانی تو پی سکیں۔

شہر میں واٹر سپلائی کے مین وال لیکج دوسری طرف مین ہول گندگی سے بھرے ہوئے ہیں اور گندا پانی واٹر سپلائی کی لائنوں میں داخل ہو کر شہریوں کے گھروں تک پہنچ رہا ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا شدید خدشہ ہے ،منتخب نمائندے عوام کو صاف پانی مہیا کرنے میں اتفاق رائے اور دلچسپی سے کام لیں ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں واٹر سپلائی کے مختلف جگہ مین وال عرصہ داراز سے لیک ہیں اور مین ہول بھی اوپن بنے ہوئے ہیں اور واٹر سپلائی کے مین ہول اوپن ہونے کی وجہ سے گندگی سے بھرے پڑے ہیں میڈیا نے پہلے بھی یہ مسئلہ اجاگر کیا ہے مگر افسوس کہ عوامی نمائندوں نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

مین ہول میں لیک گندہ پانی اور گندگی مکس ہو کر آلودہ پانی شہریوں کے گھروں تک پہنچتا ہے اور شہر میں پانی کی سپلائی جب بھی بحال ہوتی ہے تو وال لیک ہونے کی وجہ سے مین ہول میں موجود گندگی کے ساتھ پانی مکس ہو جاتا ہے اور وہی گندا پانی دوبارہ واٹر سپلائی کی لائنوں میں مکس ہوتا ہے اور گندا پانی پھر شہریوں تک پہنچتا ہے اور گندا پانی پینے سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے چیئرمین ملک فیصل عباس اعوان وائس چیئرمین ملک شوکت حیات سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر واٹر سپلائی کے وال مرمت کر کے مین ہول کی تعمیر کر کے اوپر کور فکس کروائیں تاکہ شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی مل سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button