جہلم

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی اور جہلم فاریسٹ ڈویژن کے تعاون سے شجرکاری کی تقریب کا انعقاد

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) نے جہلم فاریسٹ ڈویژن کے ٹیکنیکل تعاون سے درختوں کے معاشرتی فائدے کے شعور و آگاہی و صدقہ جاریہ کے لئے حمزہ بیگ شہید کے مادرِ علمی ایف جی بوائز سیکنڈری سکول گل افشاں کالونی جہلم کینٹ میں شجر کاری کی تقریب کا اہتمام کیا۔

شجرکاری مہم میں کمانڈر سٹیشن ہیڈ کوارٹر جہلم بریگیڈیئر وقاراحمد، ایس ایس او میجر راشد اقبال، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم عمران وائیں ، ڈپٹی فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل و سول سوسائٹی، سکول کے پرنسپل و اساتذہ کرام و سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر وقار احمد نے دعائے خیر کی اور طلبہ سے گھل مل گئے اور انتہائی دلنشین طریقے سے درختوں اور پانی کی اہمیت کا بتایا۔ اس تقریب کی بالخصوص بات طالبعلموں کا جوش و جذبہ تھا اور حمزہ کی وجہ سے ہر سٹوڈنٹ نے ایک ایک پودہ کی نگہداشت اپنی ذمہ داری میں لے لی جبکہ بچوں نے چھوٹے چھوٹے پودوں کے گرد پتھر بھی خوبصورتی سے لگائے ۔

سوسائٹی نے سکول کے لئے بڑے فلٹر پلانٹ کی تنصیب کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button