ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سیف انور

0

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان، رورل ہیلتھ سینٹر جلاپور شریف اور بنیادی مرکز صحت جنگو کا اچانک دورہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا، پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور دیگر انتظامات دیکھے۔ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری چیک کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل وارڈ، فارمیسی کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنیوالے تمام مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈاکٹرزحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ہدایات پر ہر صورت عمل کریں، ہر مریض کا بلڈپریشر، ٹمریچر چیک کیا جائے اور انکی میڈیکل ہسٹری بارے معلومات حاصل کرکے دوائی تجویز کی جائے ۔

انہوں نے مریضوں سے مفت ادویات کی دستیابی با رے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتالوں میں جاری پولیو مہم کا جائزہ بھی لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ضروری ادویات کی دستیابی پر اطمنان کا اظہار کیا۔او پی ڈی میں موجود مریضوں سے حال احوال اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بنیادی مرکز صحت میں صفائی کے انتظامات کو زبردست سراہا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیا جاتا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر ز، اے ڈی سیز اور سی او ہیلتھ سمیت دیگر افسران دن رات محنت کرتے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں ہفتہ میں ایک دن سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جا تا ہے جس سے جہلم بھر کے مراکز صحت میں بہتری آئی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.