جہلم

ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں پٹرول کی مصنوعی قلت، حکومت کیخلاف سازش؟ عوام پریشان

جہلم: پٹرول کی مصنوعی قلت،حکومت کیخلاف سازش ،عوام پریشان،کمپنیوں کے شرح منافع میں معمولی کمی آ ئی تو مصنوعی بحران پیدا کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی مصنوعی قلت سے عوام میں حکومتی بحران پیدا کرکے حکومت پر پریشر بڑھانے کی سازش جیسے انکشافات نے عوامی حلقوں میں بے چینی بڑھا دی ہے۔
یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ حکومت کے اندر موجود مافیا کے سرکردہ مشیران نے نرخ کم ہونے کی وجہ سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر رکھی ہے ۔ اصل مقصد عوام میں بحران پیدا کر کے حکومت پر پریشر بڑھانا ہے تا کہ پٹرول کی قیمتیں دوبارہ اپنی اصل قیمت پر آسکیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کمپنیوں کے پاس وافر مقدار میں پٹرولیم مصنوعات موجود ہیں جبکہ قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے کمپنیوں کے شرح منافع میں غیر معمولی کمی واقع ہو ئی تو پورے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کر کے حکومت پر پریشر ڈالا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب پٹرول بحران کے بعد متذکرہ صورتحال اور روز نئے انکشافات نے عوامی حلقوں میں بے چینی بڑھا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button