جہلم

مولانا غلام محمد سیالوی صاحب کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے۔ مفتی محمد نویدالحسن مشہدی

جہلم: سیکرٹری نشرواشاعت جماعت جلالیہ ضلع جہلم محمدبرھان الحق جلالی کے مطابق جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ پیر سید محمدنویدالحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے علامہ غلام محمد سیالوی صاحب کی وفات کو ایک عظیم سانحہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا علامہ غلام محمد سیالوی صاحب کی وفات عالم اسلام کے لئے شدید صدمہ کا باعث ہے آپ کی علمی و دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا مولانا غلام محمد سیالوی نے تنظیم المدارس کے امتحانی بورڈ کے چئیرمین کے طور پر تنظیم المدارس کے لئے خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ صاحب بصیرت اور پاکیزہ اخلاق و کردار کے مالک تھے آپ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر تھے آپ پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے تعلیم قرآن کو عام کرتے رہے آپ نے مختلف قومی و صوبائی اور بین الاقوامی سطح کی کانفرنسز میں اہلسنت کی نمائندگی بھی کی آپ کی موت سے جو خلا پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close