جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 414 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 414 ہو گئی، ضلع جہلم میں کورونا کے 385 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 3248 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 414 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 385 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ ضلع جہلم میں 15 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں 1 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جبکہ 14 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کہ اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 6 افراد ابھی تک اپنے اپنے اضلاع میں زیر علاج ہیں۔ سول ہسپتال جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں۔اس وقت کورونا وائرس کا 1ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہے جو کہ آکسیجن پر ہے مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 10 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button