کایا دی بینڈ کی نئی البم "راواں” برطانیہ میں پرستاروں میں مقبول

پاکستان میں بینڈ میوزک کو ایک نئی جدت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ممبران کایا بینڈ

0

مانچسٹر: پاکستانی بینڈ کایا کی البم‘‘راواں’’برطانیہ میں پرستاروں میں بے حد مقبول ہو رہی ہے۔ نو گانوں سے سجی اس البم میں ہر عمر کے لوگوں کے لیے موسیقی ترتیب دی گئی ہے۔

کایا بینڈ ممبران افشین حیات، عماد رحمان اور رسل ڈیسوزا نے جہلم اپڈیٹس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کایا بینڈ پاکستان کے دیگر بینڈز سے بہت مختلف ہے سب سے پہلے تو اس کی لیڈ گلوکارہ افشین حیات ہیں، کایا پاکستان کا وہ واحد بینڈ ہے جس کی لیڈ وکلسٹ ایک خاتون ہیں۔

عماد رحمان کا کہنا تھا کہ مجھے موسیقی کی دنیا میں بیس سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے میں نے کئی نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے کایا بینڈ کی جو سب سے منفرد بات ہے وہ رسل میرے اور افشین کے مابین موسیقی کا ایک ایسا فلیور ہے جو آپ کو کسی بینڈ میں نہیں ملے گا۔ہمارا مقصد کسی ایک طرز کا گیت یا میوزک نہیں ہے ہم مختلف تجربات کی بنیاد پر میوزک ترتیب دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہماری البم کا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے موسیقی پسند کرنے والے لوگوں سے ایک اچھا ریسپانس آ رہا ہے۔

رسل ڈیسوزا کا کہنا تھا کہ موسیقی سے محبت رکھنے والے لوگ بینڈ کی اہمیت اور بالخصوص مغرب میں اس کی مقبولیت کی وجہ کو سمجھتے ہیں بیس سال پہلے پاکستان میں جو بینڈ میوزک کو عروج حاصل ہوا تھا وہ دور واپس آرہا ہے اور خوشی ہے کہ ہماری البم اور ہمارا بینڈ اس میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوا ہے۔ ہمارے اگلے پراجیکٹس میں پرستاروں کو بہت سے منفرد گانے سننے کو ملیں گے۔

افشین حیات جو کہ مہوش حیات کی بہن ہیں کا کہنا تھا کہ مجھے بچن سے ہی موسیقی سے بے حد لگاؤ تھا اور میں بچپن سے ہی موسیقی سیکھ رہی ہوں۔ عماد اور رسل کی صورت میں مجھے دو ایسے تجربہ کار اور ٹیلنٹڈ بینڈ ممبرز ملے ہیں جن کیساتھ ملکرہم نے موسیقی کو ایک نئی طرز دینے کی کوشش کی ہے۔خوشی ہے کہ ہمارے گانے لوگوں کو پسند آرہے ہیں۔ تیرا دیس ایک منفرد گانا ہے جو ہم نے خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو مدنظر رکھتے ہوا بنایا تھا اس کا ویڈیو اور راواں کا ویڈیو بھی یو ٹیوب پر بہت مقبول ہوا ہے۔

کایا بینڈ جو کے بلغراد میں پاکستان ڈے پر پرفارمنس کر کے گئے ہیں بہت جلد دوبارہ یورپ اور امریکہ کے ٹورز کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کایا بینڈ اس کے علاوہ اٹلی، نیپال، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔راواں گانے کے ویڈیو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ذیشان چوہدری ہیں اور یہ البم ای ایک آئی نے پاکستان میں ریلیز کی ہے۔ اس الطم کے تمام گانے ڈیجیٹل میڈیا فورم سے دستیاب ہیں۔ جبکہ اس البم کے گانے ایس کے خلش نے لکھے ہیں۔ یاد رہے کہ کایا بینڈ کے گیت برطانیہ اور یورپ میں بہت مقبول ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.