جہلم

جہلم شہر کے علاقہ محلہ اسلام پورہ میں کھلے عام منشیات کی فروخت کا دھندہ جاری، پولیس خاموش

جہلم: شہر کے علاقہ محلہ اسلام پورہ میں کھلے عام منشیات کی فروخت کا دھندہ جاری، تھانہ سٹی و سول لائن کا علاقہ اسلام پورہ ایک بار پھر منشیات کا گڑھ بن گیا۔

نشئیوں کا کہنا ہے کہ اسلام پورہ، کالا گجراں، مشین محلہ، جادہ ، چونترہ ، کھرالہ، منشیات فروشوں کے ڈپوؤں میں تبدیل ہو چکے ہیں ، جس کی وجہ سے علاقہ کے نوجوان منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی مبینہ سرپرستی، سینکڑوں نوجوان منشیات کے عادی ہوتے جارہے ہیں ۔ تھانہ سٹی ، تھانہ سول لائن کی حدود میں موجود ان علاقوں میں منشیات فروشی کا کا دھندہ عروج پر ہے ۔

جہلم شہر و گردونواح کے صحت مند نوجوان نشے کی لت میں پڑ کر زندہ لاشیں بنتے جارہے ہیں۔متعلقہ تھانوں کے ملازمین سمیت ، محافظ سکوارڈ کے اہلکار منشیات فروشوں کی پشت پناہی اور منشیات کے عادی افراد سے مال بٹورنے میں مصروف عمل ہیں ۔ منشیات فروشوں سے بھی بھتہ وصولی اور منشیات استعمال کرنے والوں سے بھی رقم چھین لی جاتی ہے۔نشہ خریدنے والے نشئیوں کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ یاد تک نہیں، نشے کے مقام پر ایک وقت میں درجنوں سے زائد افراد نشہ کرتے ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

شہر کی سماجی رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ جگہ جگہ فروخت ہونے والا یہ زہر پولیس کے ساتھ ساتھ اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شہریوں نے آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی ، ڈی پی او جہلم سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button