منگلا پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

0

دینہ: پولیس تھانہ منگلا نے دورانِ گشت ناکہ بندی کر کے منشیات فروش سے 1کلو 67گرام چرس بر آمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منگلا کینٹ کے اے ایس آئی اظہر اقبال نے دورانِ گشت و ناکہ بندی منشیات فروش افتخار احمد ولد فضل احمد سکنہ ڈھوک ساہی تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 1کلو 67گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.