جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2افراد کیخلاف مقدمات درج

جہلم: مختلف تھانوں کی پولیس نے سماج دشمن افرادکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2افراد کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے دوران گشت پایاکہ ڈرئیور محمد سلیم ولد محمد امین قوم ملک اعوان سکنہ بھمبر تحصیل و ضلع جہلم نے ٹریکٹر فیٹ نمبری GTS/1650پر بلند آواز میں بذریعہ ڈیک سپیکر ٹیب MP3گانے لگا کر ارتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ سوہاوہ کے احسن اختر اے ایس آئی /پی ایچ پی نے دوران ڈیوٹی پایا کہ ڈرائیور محمد علی ولد خالد محمود قوم رجپوت سکنہ ڈھوک امب تحصیل سوہاوہ نے ویگن نمبری RIJ/815میں 2عدد گیس سلنڈر لگا کرا رتکاب جرم کیاہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button