عوامی معاملات اور مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ریونیو کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو آفیسر، سرکل آفیسر، تحصیل دار اوردیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ عوامی معاملات اور مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ہمارا مقصد عوام کو سہو لیات اور ریلیف فراہم کر نا چاہیے لو گوں کوبغیر کسی وجہ سے دفتروں کے چکر نہ لگوائے جائیں بلکہ افسران اپنے اختیارات کو استعمال کر تے ہوئے لوگوں کو فوری ریلیف دیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہد ایت کی کہ افسران ریو نیو کیسز کو سہل طریقے سے حل کیا جائے اور عوام کے چھوٹے چھوٹے معا ملات کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو سرکاری واجبات مئی 2019 تک کلیر کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے آبیانہ کی ریکوری میں تیزی لانے اور دیگر ایف بی آر کی جانب لگائے گئے ٹیکسزکی اہداف کے مطابق ریکوری کرانے کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.