20سال سے بند واٹر سپلائی کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ سیف انورجپہ

0

پڑی درویزہ : ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سیف انور جپہ ، سب انجینئر ذکاء اللہ اور ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 25راجہ یاور کمال نے 20سال سے بند پڑی واٹر سپلائی پڑی درویزہ کا بحالی کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم سیف انور جپہ ، ایم پی اے راجہ یاور کمال اور دیگر جب کیپٹن عطااللہ سول ڈسپنسری پڑی درویزہ پہنچے تو سابق امیدوار برائے جنرل کونسلر مرزا نذیر حسین ، ملک محمد یعقوب ، سابق جنرل کونسلر چوہدری امتیاز احمد ، شاہد محمود مغل اور دیگر کئی افراد نے استقبال کیا ۔

ڈپٹی کمشنر ڈسپنسری سے واٹر سپلائی پلانٹ تک عمائدین کے ہمراہ پیدا چل کر گئے ۔ واٹر سپلائی کے دونوں منصوبوں کا جائزہ لیا ۔ سب انجینئر پبلک ہیلتھ سے مشورہ کے بعد موقع پر موجود عمائدین کو ڈی سی ضلع جہلم نے یقین دلایا کہ وہ 20سال سے بند پڑی واٹر سپلائی سکیم کو بحال کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

اس موقع پر مقامی صحافی اور سماجی کارکن پروفیسر افتخار محمود نے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم کو بتایا کہ واٹر سپلائی پڑی درویزہ کا آغاز 1980ء کی دہائی کے آغاز پر سابق چیئر مین ضلع کونسل جہلم ملک حبیب خان کے دور میں ہو ا تھا ۔ 15سے 20سال تک کامیابی سے چلنے کے بعد مقامی تضادات کی وجہ سے 2003/04میں بند ہو گئی بعد ازاں آج تک بند ہے ۔

صحافی کی طرف سے مشورہ دیا گیا کہ واٹر سپلائی کو بھی واپڈاکی طرح پبلک ڈیپارٹمنٹ کے طور پر چلایا جائے لیکن ڈی سی جہلم کی طرف سے تجویز کو خلاف ضابطہ قرار دیا گیا ۔

یاد رہے کہ پڑی درویزہ میں 30سال کے طویل وقفے کے بعد کسی ڈپٹی کمشنر کا دورہ تھاجبکہ تاریخی اعتبار سے کسی ممبر صوبائی اسمبلی کا دو ماہ کے دوران تیسرا عوامی دورہ تھا ۔ اس دورہ کے موقع پر کمیونٹی بیس موٹیویٹر سید علی اکبر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے میڈیا کو بتا یا کہ ڈی سی ضلع جہلم نے پڑی درویزہ سے قبل پنڈ متے خان اور ٹبی سیداں کی واٹر سپلائی سکمیوں کاجائزہ بھی لیا ۔ پنڈ متے خان منصوبے کو بحال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ۔ واٹر سپلائی سکیم پڑی درویزہ اور ٹبی سیداں کو بحال کرنے کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ڈی سی ضلع جہلم کے دورے کی خاص بات جو مشاہدے میں آئی کہ خاطر تواضع /مفرجات سے ہر ممکن پرہیز کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.