مریم نواز کا شہیدوں غازیوں کی سر زمین للِہ انٹر چینج آمد پر والہانہ اور تاریخی استقبال کریں گے، ملک عرفان اعجاز

0

کھیوڑہ: مریم نواز کا شہیدوں غازیوں کی سر زمین للِہ انٹر چینج آمد پر والہانہ اور تاریخی استقبال کریں گے، حکمران مریم نواز سے بری طرح خائف ہیں، کروڑوں عوام کے دلوں پر آج بھی نواز شریف راج کرتے ہیں، حکمران بری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود اپوزیشن کے تاریخی احتجاجی جلسوں نے حکومتی ایوانوں میں لرزہ طاری کر رکھا ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کر کے عوام سے دو وقت کی روٹی کا حق بھی چھین لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عرفان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ دختر پاکستان مریم نواز شہیدوں غازیوں کی سرزمین پر تشریف لا رہی ہیں تحصیل پنڈدادنخان جہلم کی عوام کا سمندر انشاء اللہ مریم نواز کی شان شایان کے مطابق ایک تاریخی استقبال کیا جائے گا انشاء اللہ جلد ہی کارکنوں کو دختر پاکستان کے آمد کے سلسلے میں کیے انتظامات اور شیڈول کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا مگر افسوس کہ لیگی قائدین کو غیر قانونی حراست میں رکھنا انتقامی سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے حکومت کی جانب سے اظہار تشکر کی تقریب کو قوم نے بری طرح مسترد کر کے بھرپور طریقے سے یوم سیاہ منایا اگر مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام نہیں آتے تو مقدمات کیوں درج کیے جارہے ہیں کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کے بہادر جوانوں کوسلام پیش کرتی ہے شہید کی موت حقیقی معنوں میں قوم کی حیات ہوتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی قربانیاں لازوال ہیں دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں کر کے بہادر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.