جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 221 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں مزید 4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریض آئسولیشن وارڈ منتقل، ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 221ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، ضلع جہلم میں مزید4افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اور مریضوں کو آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کر دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق

پنڈدادنخان میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ایک مریض کا تعلق جلالپور شریف سے، ایک پنڈدادنخان سے جبکہ تیسرے مریض اسلام آباد سے مہمان آیا ہوا تھا ، تینوں افراد کو پنڈدادنخان آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع جہلم کے 1500 سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 221 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ضلع جہلم میں 7افراد اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ 150 سے زائد افراد مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو رونہ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close