جہلماہم خبریں

نیب،عدلیہ اورا فواج پاکستان پر حملےن لیگ کے گریٹر پلان کا حصہ ہیں۔ چوہدری سرور، محمود الرشید

جہلم: نیب ،عدلیہ اورا فواج پاکستان پر حملے مسلم لیگ ن کے گریٹر پلان کا حصہ ہیں،پنجا ب کے حکمران احد چیمہ کو بچانے کے لیے نیب پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ مہدی کی والدہ کی وفات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے کرپٹ بیورو کریٹ کو 21 گریڈ میں ترقی دیکر میڈل سے نوازہ ، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کرپٹ بیورو کریٹس کا سرغنہ ہے ،شریف خاندان احتساب کے عمل کو سیاسی ایشو بنانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں ،شہباز شریف ڈبل گیم کھیل رہے ہیں جلد حقیقت عیاں ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میاں برادران اپنی صفائی پیش کرنا چاہتے ہیں تو انہیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے، میاں برادران کے دن گنے جا چکے ہیں ، آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور عمران خان وزیر اعظم ہونگے۔

اس موقع پر آئی ایل ایف ضلع جہلم کے صدر کرنل (ر) انور خان آفریدی، راجہ یاور کمال سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button