سوہاوہ

دنیا بھر کی طرح سوہاوہ میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر شاندار انداز میں منایا جائیگا

سوہاوہ: 5فروری کو سوہاوہ میں یوم یکجہتی کشمیر شاندار انداز میں منایا جائے گا ۔ جی ٹی روڈ اہل کشمیر سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ہاتھوں کی طویل زنجیر بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح 5فروری 2018ء کو بھارتی غلامی میں پھنسے نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم یکجہتی کشمیر شاندار انداز میں منایا جائے گا ۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحصیل سوہاوہ کے صدر سید غوث علی شاہ کی قیادت میں ایک جلوس نکالا جائے گا جس میں شہید چھمب کیپٹن شبیر حسین شاہ کے بھائی سید کبیر حسین شاہ اختر ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سوہاوہ راجہ شارق رزاق ، وائس چیئر مین واجد اقبال بٹ ، سابق سٹی ناظم سوہاوہ چوہدری محمد شبیر نائیک کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔

احتجاجی جلوس کے شرکاء جی ٹی روڈ سوہاوہ کے ساتھ ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button