ڈپٹی کمشنر سیف انور کا سول ہسپتال جہلم کا دورہ، مریضوں کی شکایات سنیں

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی و دیگر وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور انکو بہترین سہولیات سے آراستہ کرنے اقدامات جاری رہیں ۔

انہوں نے مختلف ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی شکایات سنیں، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرفاروق بنگش اور دیگر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔اس موقع پر شیلٹر ہوم کے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں شیلٹر ہوم کی تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے افتتاح کے بعد مستحق افراد مستفید ہو سکیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم نے سول اسپتال میں شیلٹر ہوم کے قیام کے لئے ترقیاتی کام کی سخت مانیٹرنگ کی جس کے نتیجہ میں شیلٹر ہوم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.