ممبران اسمبلی،ڈپٹی کمشنر جہلم ، سی ای او ہیلتھ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور دیگر افسران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر اور ممبران صوبائی اسمبلی نے ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبوں کے معائنے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کلفٹ کیمپ کا بھی دورہ کیااور وہاں موجود بچوں کے علاج بارے تفصیل حاصل کی۔

انہوں نے وارڈز میں موجود مریضوں کا حال احوال دریافت کیا اور ڈاکٹرز کے رویے بارے آگہی حاصل کی، مفت ادویات اور بہتر سہولیات کے پیش نظر انہوں نے دورہ کے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.