جہلم

ترجمان پاک فوج کی وضاحت کے بعد پی ڈی ایم کو راہ راست پر آجانا چاہیے۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کے بھائی کوآرڈینٹر حلقہ این اے 67 چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج کی وضاحت کے بعد پی ڈی ایم کو راہ راست پر آجانا چاہیے ، اپوزیشن کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی امور میں فوج کو گھسیٹنا سیاست نہیں حماقت ہے عقل سے عاری پی ڈی ایم کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے ملکی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانا کسی طور پر حب الوطنی نہیں۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں پر دن رات دشمن کے ناپاک عزائم کو مات دے رہی ہے ، جبکہ پی ڈی ایم نے اپنی افواج کے خلاف ہی محاذ کھول رکھا ہے ، پاک فوج نے اپنے حصے کی ویکسین ہیلتھ کیئر ورکرز کے لئے مختص کر کے ایثار کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ، انشاء اللہ افواج پاکستان کے خلاف ہر بیانیہ سازش کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button