کھیوڑہ

پی ایم ڈی سی ورکر یونین کھیوڑہ سدا بہار ملک خالد گروپ نے معرکہ مار لیا

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی ورکر یونین کھیوڑہ سدا بہار ملک خالد گروپ نے معرکہ مار لیا ملک خالد 5ویں بار بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ورکروں نے مٹھائیاں تقسیم اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا ورکروں نے ملک خالد پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی ورکر یونین کھیوڑہ کے الیکشن ملک خالد گروپ بلامقابلہ منتخب ہوئے ملک خالد 5 ویں بار بلامقابلہ اور الیکشن لڑ کر 5 بار منتخب ہوئے ملک خالد اب تک 10 بار جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ملک خالد گروپ کے صدر ملک ارشد حسین سینئر نائب صدر ملک محمد یوسف نائب صدر شوکت علی ایڈیشنل نائب صدر زوار توقیر حسین جنرل سیکرٹری ملک محمدخالدجوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد انور اسسٹنٹ سیکرٹری سخاوت حسین شاہ فنانس سیکرٹری غلام عابد حسین آفس سیکرٹری چوہدری محمدعرفان سیکرٹری نشرواشاعت ارشد محمود پروپیگنڈہ سیکرٹری حسن سردار چیف آرگنائزر دلاور حسین منتخب ہوئے تمام منتخب نمائندگان نے ورکروں کے حقوق کا تحفظ اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور پی ایم ڈی سی ادارے کی تعمیروترقی اور ایک مثالی ادارہ بنانے کا عزم کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button