جلالپورشریف میں لاغر بیمار نیم مردہ مرغیوں کا گوشت دیدہ دلیری سے فروخت ہونے لگا

0

جلالپورشریف: لاغر بیمار نیم مردہ مرغیوں کا گوشت دیدہ دلیری سے فروخت ، انتظامیہ بے خبر یا منتھلی لے کرخاموش، پولڑی شاپوں میں انتہائی گندگی اور تعفن کی وجہ سے روڑ سے گزرنا بھی محال ہوگیا،جلالپورشریف میں پولٹری شاپ کے مالکان نے انتظامیہ کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق،جلالپورشریف اور گردونواح میں پولٹری شاپ کے مالکان نے جگہ جگہ پٹے لگا کر لاغر بیماراور نیم مردہ اور لنگڑی مرغیوں کا گوشت فروخت کرنا شروع کردیا۔ ان بیمار مرغیوں کاگوشت جلالپورشریف کے شہری کھانے سے بیمار پڑھنے لگے ۔نہ تو ان کی دوکانوں میں کوئی صفائی ہے جس کی وجہ سے پولٹری شاپوں اور پٹہ مرغی شاپوں میں گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہری انتہائی پریشان اور ہیپاٹائیٹس اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار عیسانی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.