دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال فیشن بن گیا، حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ

0

جہلم: دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال فیشن بن گیا، موبائل فون کے استعمال کیوجہ سے حادثات کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ، کئی مسافر قیمتی جانیں گنوا بیٹھے ، عوامی حلقوں کا ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر سخت ترین سزائیں دینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ، دوران ِڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال فیشن بن کر رہ گیا ہے۔

موٹر سائیکل ، کار ، ٹرک ، مسافر بسیں، حتیٰ کہ تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز دوران ڈرائیونگ اکثر و بیشتر موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں ، جس کیوجہ سے توجہ بٹ جانے پر آئے روزخطرناک حادثات رونما ہورہے ہیں اور آئے روز قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

یہ ایک شہر کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ، اس لئے وزیر اعظم پاکستان تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور انتظامی افسران سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو اس اہم مسئلے پر سختی سے نوٹس لینے کا پابند بنائیں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.