جماعت پنجم کے امتحانات میں ’’دی ایجوکیٹر ڈومیلی کیمپس‘‘ کی شاندار کارکردگی

0

ڈومیلی: پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت ہونے والے گریڈ5کے امتحانات میں ’’دی ایجوکیٹر ڈومیلی کیمپس‘‘کی شاندار کارکردگی،تحصیل سوہاوہ میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کر لیں،عوامی حلقوں کاپرنسپل خالد منصوراور سٹاف کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاری گریڈ 5 کے امتحانات میں ’’دی ایجوکیٹر ڈومیلی کیمپس‘‘ نے میدان مار لیا۔اس سکول نے تحصیل سوہاوہ میں پہلی تینوں پوزیشین حاصل کر لیں۔نتائج کے مطابق سکول کے طالب علم دانیال اظہر نے500میں سے443نمبر حاصل کر کے اول،طالبہ عائشہ بلال نے 438 نمبر حاصل کر کے دوم اور طالبہ حفصہ ذیشان نے500میں سے433نمبر حاصل کر کے سوم پوزیشن حاصل کر کے اپنا،اپنے والدین اور سکول کا نام روشن کیا۔

ادھر عوامی حلقوں نے شاندار رزلٹ پر دی ایجوکیٹر ڈومیلی کے پرنسپل خالد منصور( آف مدوکالس تحصیل دینہ)اور سٹاف کو خراج تحسین اور مبارک باد پیش کی ہے اورا میدظاہر کی ہے کہ یہ سکول مستقبل میں بھی اسی طرح کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.