اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی جانب سے دینہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے کوششیں جاری

0

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ کی شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے کوششیں جاری ،جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر ملازمین کے ہمراہ پودے لگائے ،شہر یوں کا اسسٹنٹ کمشنر محمد عاطف چوہدری اور چیف آفیسر بلدیہ کو خراج تحسین ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری نے جب سے چارج سنبھالا ہے دینہ شہر کو بہتر بنانے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں پھر چاہے وہ تجاوزات کے حوالے سے ہو یا مہنگے داموں اشیاء فروخت کر نے والوں کے حوالے سے یا صفائی کے حوالے سے ان کی کوششیں جاری و ساری ہی ۔

انہوں دینہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر ملازمین کے ہمراہ پودے لگائے جس پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف چوہدری اور چیف آفیسر بلدیہ اُلفت شہزاد کو خراج تحسین پیش کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.