پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کی نشانی ہے۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: فواد چوہدری نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پراپرٹی کی قیمت میں کئی گنا اضافہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کی نشانی ہے۔ نہر کا منصوبہ، پاسپورٹ افس کا قیام، ای او بی آئی آفس اور پینے کے پانی کے منصوبے سر فہرست ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے اب تک تحصیل پنڈدادنخان کی پراپرٹی میں دس گنا اضافہ ہو چکا ہے، اس سے NA67 میں ترقی کی رفتار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہر کا منصوبہ، پاسپورٹ آفس، EOBI آفس ، پینے کے پانی کے منصوبے، سڑکوں کا جال اور اب شہروں کی خوبصورتی کے پراجیکٹ پنڈدادنخان اور جہلم کو ملک کا ماڈل شہر بنا دیں گے، اس سال للِہ جہلم سڑک کا افتتاح ہونے کے بعد تمام انتخابی وعدے مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button