جہلم

جہلم میں شاپنگ بیگ کے خلاف بڑا آپریشن اگلے ہفتے شروع ہو گا

جہلم: شاپنگ بیگ کے خلاف بڑا آپریشن اگلے ہفتے شروع ہو گا ، لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں شاپنگ بیگ کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا دوکاندار اور شہری اپنا متبادل انتظام کر لیں شاپنگ بیک کے خلاف بھرپور ایکشن ہو گا۔ میونسپل کارپوریشن کے اعلانات

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کے حکم پر میونسپل کارپوریشن نے تجاوزات کے بعد اب شہر سے گندگی کی بنیاد ختم کرنے کیلئے شاپنگ بیگز کے خلاف سخت کاروائی کی تیاری کرلی ہے اور یکم فروری کے بعد باقاعدہ آپریشن شروع ہو گا۔

آپریشن میں نہ صرف دوکانوں پر موجود تمام شاپر ضبط کئے جائیں گے بلکہ ان کو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بڑے سٹورز، بیکریوں کو شاپر استعمال کرنے پر سیل بھی کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button