دینہ

دینہ میں بھیک مانگنے والی خوبصورت دوشیزاؤں کا راج، نوجوان نسل کو گناہ پر آمادہ کرنے لگیں

دینہ: شہر میں بھیک مانگنے والی خوبصورت دوشیزاؤں کا راج ،بھیک کی شکل میں نوجوان نسل کو گناہ پر آمادہ کرنا اور نوجوان نسل کو تباہ کرنا وطیرہ بنا لیا ،عوام الناس کا ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے ان کے خلاف آپریشن کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں خوبصورت دوشیزائیں بھیک مانگنے کی آڑ میں نوجوان نسل کو گناہ پر آمادہ کرنے اور ان کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں ،شہر میں جس طرف نظر دوڑائیں ہر طرف یہ نظر آئیں گی ،دوکاندار حضرات متعدد مرتبہ ان کے ہاتھوں سے لٹ چکے ہیں ،شہر میں ان کا اس وقت راج ہے اور ان کی غلط حرکتوں کی وجہ سے نوجوان نسل راہ رروی کا شکار ہو رہی ہے۔

عوام الناس نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ برائی کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button