جہلم

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پانی ملے گوشت کی فروخت جاری، بیماریاں پھیلنے کے خدشات

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پانی ملے گوشت کی فروخت جاری ، بیماریاں پھیلنے کے خدشات، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پانی ملے گوشت کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے استعمال سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، بااثر قصابوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ، مادہ جانوروں کو بھی ذبحہ کرنا شروع کر رکھا ہے جس سے افزائس نسل کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر کو علی الصبح سلاٹر ہاوس میں جا کر جانوروں کو چیک کرنے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے لیکن ڈاکٹر اکثر اوقات میں سلاٹر ہاؤس جانے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قصاب مادہ جانوروں کو ذبح کرکے جانوروں کی افزائش نسل کو ختم کرنے میں کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قصاب پانی ملا گوشت فروخت کرکے شہریوں کو مہلک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں ناقص وغیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت کا استعمال کرکے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close