پنڈدادنخان

نئی نسل کی اچھی تعلیم و تربیت ایک اچھے استاد کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے۔ سید اختر علی شاہ بخاری

پنڈدادنخان: اچھے لائق اور باوقار اساتذہ معاشرے کا جھومر ہوتے ہیں نئی نسل کی اچھی تعلیم و تربیت ایک اچھے استاد کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے اچھے اساتذہ ہی نئی نسل کی اچھی تربیت کر کے ملک و قوم کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اساتذہ کی عزت و تقریم معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے تقرر تبادلے اور ترقیاں ملازمت کا حصہ ہوتی ہیں قابل فخر ہیں وہ لوگ جو اپنے پیچھے اچھی اور قابل تعریف یادیں چھوڑ جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان سے ترقی پاکر تبدیل ہونے والے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک عدیل عباس کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر سکول ہذا کے سینئر ہیڈ ماسٹر راجہ محمد امیر منڈار راجہ محمد حامد نے بتایا کہ ملک عدیل عباس نے 2011میں جب سکول کا چار ج سنبھالا تو طلباء کی تعداد 400تھی جو اب بڑھ کر 800 سے زاہد ہوچکی ہے سکول کی کامیاب تعلیم کا ریکارڈ 100فیصد ہوچکا ہے سکول میں نئے کمروں کمپیوٹر لیب اور 12کنال مزید اراضی قبضہ گروپ سے واگزار کرا کر سکول کی بہترین توسیع کی گئی ملک عدیل عباس نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے باعث سکول کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر سکول ہذا نے ذاتی جیب خرچ سے لاکھوں روپے مالیت کی سائنسی لیب بنوانے فرنیچر اور پنکھے مہیا کرنے پر سکول ہذا کے ہردلعزیز ٹیچر باوا محمد سلیم کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے پی ایس اے کے ضلعی صدر ملک ظہیر اعوان اور نائب صدر آصف حیات مرزا کی تجویز پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نے انہیں خصوصی ایوارڈ دیا۔

تقریب میں تحصیل بھر کے اساتذہ و ہیڈ ماسٹر صاحبان اور اہل علاقہ کے معززین نے بھرپور شرکت کی اور ملک عدیل عباس کے دورہ تعیناتی کو ایک یادگار دور قرار دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button