پنڈدادنخان

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

پنڈدادنخان: حکومت کے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف ڈی سی جہلم نے سخت کاروائی کا حکم دے دیا۔ پاکستان کے ہر شہری کو چائیے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کر کے اپنی زندگی کو تحفظ فراہم کریں۔ ڈی سی جہلم سیف انور چبہ کی صحافیوں سے گفتگو

تفصیلات کے مطابق صحافیوں کے وفد آصف حیات مرزا،سلیم باگڑی اور عبدالوحید نے ڈی سی جہلم سیف انور چبہ سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان، سی او میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان حیدر علی چھٹہ بھی موجود تھے۔

صحافیوں نے ڈی سی جہلم کی توجہ شہر کے مسائل کی طرف دلائی جس پر ڈی سی سیف انور چبہ نے سی او کوفوری مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ٹرانسپوٹروں کی طرف سے اضافی کرائے وصول کرنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی طرف توجہ دلانے پر ڈی سی نے اے سی میاں مراد حسین کو فوری سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں سیف انور چبہ نے کہا کہ ہر شہری کو چائیے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائے اورکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سب کو اپنی طرز زندگی میں تبدیل کرنا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close