غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام ویگن اسٹینڈ و لاری اڈوں میں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی کی فراہمی، مسافروں کے لئے انتظار گاہ، بیٹھنے کی جگہ فراہم کی جائے ۔

انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی اڈوں کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے ، قانونی تقاضوں پر پورا اترنے پر اڈوں کی تعمیر ممکن ہو سکے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اعوان ٹریول سروس پنڈ دادنخان کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اور دونوں پارٹیز کا مواقف سننے کے بعد قانونی تقاضوں کے مطابق ہدایات دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین، نمائدہ ٹریفک پولیس اور دیگر افسران موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ٹریول سروس مسافروں سے ناجائز منافع لینے اور زائد نرخوں پر سفری سہولتیں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ضروری ہدایات دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.