دینہ

معروف سماجی شخصیت راجہ محمد احسان کی جانب سے احسن اقدام، ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: دکھی انسانیت کے مسیحا ء معروف سماجی شخصیت راجہ محمد احسان چیئرمین محمد غوث ٹرسٹ کالووال دینہ کی طرف سے ایک اور احسن اقدام ، حسن میموریل ہسپتال بوہڑیاں دلیال کا افتتاح اورایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، سینکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات بھی مہیا کی گی ، اہلیان علاقہ کی طرف سے شکریہ کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں بوہڑیاں دلیال میں چیرمین محمد غوث ٹرسٹ کالووال دینہ اور ان کی ٹیم نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے گل حسن میموریل ہسپتال کا افتتاح کیا، اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریض مستفید ہوئے۔

اس موقع پر علاقے کی معروف شخصیت چوہدری فوق شیر باز،کرنل عثمان،ڈاکٹر عبداللہ خلیل چیئرمین سول سوسائٹی پاکستان ،ڈاکٹر شاہد معروف ایم ایس ،عارف حسین کاظمی ریجنل منیجر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اے جے کے،ڈاکٹر نور ،میاں محمد شفیق،راجہ گلزار احمد ،ملک افتخار،غلام عباس ،منیر چشتی،چوہدری محمد الطاف ،محمد افضل بھٹی،چوہدری غفور احمد،حاجی محمد یٰسین،چوہدری اشفاق احمد ساقی پی اے سابق منسٹر ،چوہدری ظفر سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقعہ پر چوہدری فوق شیر باز ،کرنل عثماناور راجہ محمد احسان نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔محمد غوث ٹرسٹ کی طرف سے اعلان کیا گیا کوئی بھی غریب جو علاج معالجے کی سکت نہیں رکھتا وہ ہم سے رابطہ کرے ہم بالکل مفت علاج کے لیے حاضر خدمت ہیں۔

یاد رہے کہ محمد غوث ٹرسٹ کالوال دینہ راجہ محمد لطیف کے زیر سرپرستی تعمیر کے مراحل میں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button