کھیوڑہ

فواد چوہدری کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے، ملک منوراقبال اعوان

کھیوڑہ: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ قابل مذمت ہے، شہیدوں غازیوں مجاہدوں کی سر زمین ضلع جہلم کے لاکھوں افراد کے منتخب نمائندہ ہیں، انکی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں صحافت مقدس پیشہ ہے اسکی آڑ میں کسی کی کرداد کشی مناسب نہیں۔
ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی و امیدوار تحصیل ناظم ملک منوراقبال اعوان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی قیادت پربھرپور اعتماد ہے اور وہ این اے 67سے لاکھوں افراد کی حمایت سے کامیاب ہوئے ہیں اور انکو ضلع بھر سے بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے وفاقی وزیر پربے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے گے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں اور ریاست کا چوتھا ستون بھی لیکن کسی بھی صحافی کو کوئی حق نہیں کہ کسی کی ذات پر بے بنیاد الزامات لگائے، صحافی معاشرتی برائی اور مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اور مظلوم کی آواز بنتے ہیں ہم حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافی بھائیوں کا احترام کرتے ہیں۔
ملک منور اقبال اعوان نے کہا کہ ہماری تحصیل پنڈدادنخان فواد چوہدری کی قیادت میں تعمیرو ترقی کی راہ پر چل پڑی ہے، تحصیل کے مختلف دیہات کی لنک سڑکوں کی تعمیر اور تاریخی منصوبہ جلالپور شریف تا خوشاب نہر کی تعمیر کا کام زور و شور سے شروع ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ نہر والا منصوبہ ن لیگ کا تھا تو میں ان شخصیات سے پوچھتا ہوں کہ پنجاب میں ن لیگی حکمرانوں نے 30سال اقتدار کے مزے لیے اور انہوں نے اپنے دور ہ اقتدار کے دوران نہر کے تاریخی منصوبے پر کام شروع کیوں نہیں کروایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پہلی بار اقتدار میں آئی اور وفاقی وزیرفواد چوہدری نے ایک سال کے بعد ہی تاریخی منصوبے کی تعمیر کا کام ترجیح بنیادوں پرشروع کروا کر ضلع جہلم کے عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی کی، ہمیں چاہیے کہ ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے فواد چوہدری کی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے سراہتے ہوئے ان کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button