جہلم

ہائی سکول نمبر 2 کالا گوجراں کے طالبعلموں نے ادبی مقابلہ جات میں پوزیشنیں حاصل کر لیں

جہلم: ہونہار طلباء کا اعزاز، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کالا گوجراں کے جماعت ہشتم کے طالب علم عتیق الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے منعقد کرائے جانے والے ادبی مقابلہ جات میں ڈویژن لیول پر تلاوتِ قرآن مجید میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اسی سکول کے طالب علم محمد ابوبکر نے مقابلہ حسن نعت میں ڈویژن سطح پر تیسری پوزیشن لے کر نہ صرف اپنے اساتذہ بلکہ اپنے سکول کا نام بھی روشن کیا ہے۔

اہل علاقہ نے یہ اعزاز ملنے پر سکول ہیڈ خرم صدیق، انچارج ادبی پروگرام حافظ عبدالعزیز، منظور حسین سیالوی ، سپورٹس انچارج سید رضا حسین شاہ، محمد وقاص اور محمد معین کو جملہ سٹاف سمیت دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ آئندہ یہ اعزاز صوبائی سطح پر حاصل کرنے کی خوشش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button