جہلماہم خبریں

پاکستان سوپر لیگ کا بخار، بکیے متحرک، جہلم شہر میں روزانہ پچاس لاکھ کا جواء ہونے لگا

جہلم: پاکستان سوپر لیگ کا بخار، بکیے متحرک، جہلم شہر میں روزانہ پچاس لاکھ کا جواء، اندرون شہر20بکیے فینسی اور میچ کی بکنگ کر رہے ہیں ایک بکیہ لاہور اور ایک سرائے عالمگیر سے غیر قانونی دھندے کو مانیٹر کر رہے ہیں، نوجوان نسل سمیت بڑے بڑے سفید پوش کرکٹ جوئے میں مبتلا ہو گئے، پولیس خاموش تماشائی۔
رپورٹ کے مطابق جہلم شہر میں کرکٹ میچوں پر گلی محلوں میں جواء ہو رہا ہے شہر کے چند بڑے سفید پوش اور نوجوان اس نشے میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ایک بکیے نے نام نہ لکھنے کی شرط پر چند شرفاء اور ان بکیوں کے نام بتائے جو لاہور،سرائے عالمگیر میں بیٹھ کر اس دھندے کو چلا رہے ہیں۔
بکیے نے بتایا کہ اندرون شہر باغ محلہ،شمالی محلہ،نیا محلہ،ٹاہلیانوالہ،مشین محلہ،محمدی چوک اور دیگر علاقوں میں 20بکیے کرکٹ میچوں پر جواء کروا رہے ہیں اسوقت پاکستان سوپر لیگ کے میچوں پر جواء ہو رہا ہے ہر میچ کی ہر بال اور فینسی پر بکنگ ہو رہی ہے۔
بکیے نے بتایا کہ جہلم شہر میں روزانہ پچاس لاکھ روپے کا جواء ہو رہا ہے،پی ایس ایل کے بعد آئی پی ایل کی تیاری ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button