جہلم

پنجاب یونیورسٹی جہلم کے زیر اہتمام ایم اے / ایم ایس سی سپلیمنٹری امتحان، دفعہ 144 نافذ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کے زیر اہتمام ایم اے / ایم ایس سی سپلیمنٹری امتحان کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 1سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن دفعہ 144 کے تحت مورخہ 27فروری 2018 تک عمل درآمد رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button