جہلم

جہلم شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر جہلم راؤ پرویز اختر کا دورہ ایم سی دفتر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، آزمائشی بنیادوں پر تین ماہ کے لئے سالڈ ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے 20 ٹن سے زائد سالڈ ویسٹ کو ڈسپوز آف کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ایم سی دفتر میں افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، ایڈووکیٹ فرخت ضیاء کمال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدلوحید و دیگر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز 3 کے بعد کرتے ہوئے جہلم شہر کا تمام سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کریں گے ، ایم سی دفتر میں صفائی و تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے اضافی مشینری جلد دستیاب کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے الطاف پارک سمیت شہری علاقوں کی صفائی کا کام مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔

ڈی سی راؤ پروئز اختر نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں مزید بہتری لانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے اور نکاس میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ضروری ہدایات دیں ہیں، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے ڈمپ سائٹس اور ایم سی کی جانب سے طے شدہ پوائنٹس پر ہی تلف کریں۔

ڈی سی راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی پر بھی عمل درآمد جاری ہے ایم سی و انتظامی افسران کے دفاترعوام کے لئے کھلے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button