مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے،ارکان پارلیمنٹ بھارت کوہرطرح سے بھرپور جواب دیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
Modi Govt is trying to make Kashmir another Palestine by changing the population demography and bringing settlers into Kashmir, Parliamentarians must stop fighting on trivial issues lets respond India by blood, tears, toil and sweat, we must be ready to fight if war is imposed
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2019
فواد چوہدری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ معمولی مسائل پرلڑنا بند کریں، ارکان پارلیمنٹ بھارت کو ہرطرح سے بھرپور جواب دیں، جنگ مسلط کی جائے توہمیں تیار رہنا چاہیے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے۔