دینہ

فردوس اکیڈمی فار اسپیشل ایجوکیشن میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب کا انعقاد

دینہ: معذور و ذہنی اور سماعت سے محروم بچوں کے لیے تعلیم و تربیت کو پروان چڑھانے والا ادارہ فردوس اکیڈمی فار اسپیشل ایجوکیشن سید حسین دینہ میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل سید سہیل عباس نے کہا کہ اس ادارے کے چیئرپرسن سید اسد حسین شاہ اور ممبر میڈیم راشدہ اعوان کی کاوشیں لازوال ہیں ۔یہ ادارہ 2017میں 16بچوں کے ساتھ شروع ہوا اور آج اس ادارے میں 45بچے تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں ،ادارہ میں دو قسم کے بچوں کو ذہنی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ایک سماعت سے محروم بچے اور دوسرے ذہنی معذور بچے شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ کی جانب سے یونیفارم سے لیکر پک اینڈ ڈراپ جیسی تمام سہولیات ان بچوں کو مہیا کی جا تی ہیں ۔خصوصی بچوں کے عالمی دن منانے کا مقصد ان بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی ہے ۔ان خصوصی بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے تاکہ معاشرے میں ان کو عام لوگوں جیسا مقام حاصل ہو اور یہ آزادانہ زندگی گزار سکیں ۔
پرنسپل نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کچن سمیت اپنی صفائی کے لیے دانت برش کرنا وغیرہ بھی سکھائے جاتے ہیں ۔یہ بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ایسے بچوں کے والدین کو چاہیے ان کے ساتھ خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ فردوس اکیڈمی فار اسپیشل ایجوکیشن سید حسین دینہ سماعت سے محروم بچوں کو خصوصی تعلیم دی جاتی ہے جو ان کے مستقبل میں تعلیمی میدان میں ہایئر ایجوکیشن تک تعلیم حاصل کرنے کی قابلیت حاصل کر کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان کو باقاعدہ انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی اسپیشل ایجوکیشن دی جا تی ہے جس کے مطابق وہ معاشرے کے فعال شہری بن کر اپنی بہترین زندگی گزر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فردوس اکیڈمی فار اسپیشل ایجوکیشن سید حسین دینہ کا اسٹاف پوری محنت سے بچوں کی تعلیم میں تربیت میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ان والدین سے امید کی جاتی ہے جن کے بچے اسپیشل ہیں اور وہ تعلیم سے محروم ہیں وہ ان کو اس ادارے میں داخل کروائیں تاکہ ان کو مفت تعلیم و تربیت مہیا کی جا سکے ۔
تقریب میں خصوصی طور پر علاقے کی سماجی شخصیات ملک اظہر اعوان ،ملک مظہر شوکت اور ملک یٰسین نے شرکت کی اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا ۔تقریب میں بچوں نے تلاوت قرآن اور نعت شریف حاضرین کے دل جیت لیے اور اسٹیج پر اپنی بہترین پرفارمنس دیکھا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button