جہلم

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس ، صدر جے سی سی آئی کی شرکت

جہلم: گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آل پاکستان چیمبرز پریذیڈنٹ کانفرنس، صدر جے سی سی آئی کی خصوصی شرکت ، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عرفان لطیف قریشی نے آئند ہ بجٹ میں کاروباری طبقہ کر ریلیف کی تجاویز دی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ہونے والی آل پاکستان چیمبرز آف کامرس صدور کی کانفرنس میں ملک بھر سے چیمبر آف کامرس کے صدور شریک ہوئے جبکہ جہلم کی نمائندگی جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان لطیف قریشی نے کی۔

کانفرنس کا مقصد آئندہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے مختلف چیمبرز سے تجویز کا حصول تھا تاکہ کاروباری طبقہ کے مسائل اور مشکلات سے بجٹ سے قبل بروقت آگاہ کیا جا سکے اور آئندہ بجٹ میں عملی اصلاحات کرتے ہوئے کاروباری طبقہ کو ریلیف دیا جائے کیونکہ بزنس کمیونٹی کا استحکام ہی معیشت کی بہتری کا سبب بنتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button