دینہ

کشمیری اکیلے نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ چوہدری خادم حسین

دینہ: کشمیر جل رہا ہے ،اقوام متحدہ خاموش کیوں ہے ،عالمی ضمیر کب بیدار ہوگا ،ہم ہر سال 5فروری کو کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کا ااظہار کرتے ہیں ،کشمیری اکیلے نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے،آزادی کشمیریوں کا مقدر بن کر رہے گی،5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے رہائشی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری خادم حسین امیدوار برائے ایم پی اے نے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلا اشتعال فائرنگ بھارت ایٹمی جنگ کو دعوت دے رہا ہے ،سیز فائر لائن کنٹرول سے ملحقہ آبادی کے مسائل فوری حل کیے جائیں ،ہندوستان ایز فائر لائن پر فائرنگ کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،عالمی برادری اس کا نوٹس لے کشمیر یوں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے خطے میں امن آزادی کشمیر سے وابستہ ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے،خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری عالمی ممالک سے اپیل ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے ،پاکستانی عوام 5فروری کے دن کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کریں بھارتی دہشت گردی کو سب کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا ،جب تک یہ سلسلہ حل نہیں ہوتا اس خطے پر جنگ و جدل کے سیاہ بادل منڈلاتے رہیں گے پورے خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ،پاکستانی قوم کی جانب سے 5فروری کا دن اظہار یکجہتی کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے بہت برے اثاثہ کی حیثیت رکھتا ہے ،ہم کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button