دینہ

بچوں بزرگوں میں موسمی نزلہ فلو، بخار کی بیماریاں عام، ہسپتالوں مریضوں کا رش

دینہ: بچوں بزرگوں میں موسمی نزلہ فلو،بخار کی بیماریاں عام ،ہسپتالوں میں اس بیماری کے حوالے سے رش ،حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے سیمینار منعقد کروانے چاہیے ،بارش نہ ہونے اور دھول گرد اور دھند کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگی ،حکومت کی جانب سے عوام میں ان بیماریوں کے خلاف حفاظتی اقدامات کی اشد ضرورت ،عوام الناس کا محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ میں اس وقت بچوں بزرگوں میں موسمی فلو ،نزلہ ،زکام ،گلہ خرابی کی بیماری عام ہو گئی ہے جس کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ صحت نے بالکل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ہسپتالوں میں اس بیماری کے حوالے سے رش بنا رہتا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بیماریوں کے حوالے سے حکومتی سطح پر سمینار منعقد کروائے جائیں اور عوام میں ان بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کیے جائیں ، اس وقت بارش نہ ہونے کی وجہ سے ماحول گرد آ لود ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے بیماریوں میں شدت ا ٓ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button