جہلم

حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں

جہلم: حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں، بااثر دکانداروں نے تمام ضابطے پامال کر دیئے ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش چینی گھی سمیت اشیاء ضروریہ کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کر لیا،شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم ضلع بھر کے بااثر دکانداروں نے قیمت پنجاب سمیت حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کی دھجیاں بکھیرنا شروع کر رکھی ہیں بااثر دکانداروں نے اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کے لئے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بڑے بڑے گودام کرائے میں حاصل کرکے اشیاء ضروریہ کا اسٹاک کر رکھا ہے۔
اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن گرانفروشوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے ، جس سے غریب صارفین کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔
شہریوں نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر سے فوجداری مقدمات درج کرنے اور گوداموں میں اسٹاک کی گئی اجناس کو مقررہ نرخوں پر مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button