کرپشن کا بے تاج بادشاہ ایس ڈی او خالد عرف گولی شریف شہریوں کے لیے عذاب بن گیا

0

جہلم: کرپشن کا بے تاج بادشاہ ایس ڈی او خالد عرف گولی شریف شہریوں کے لیے عذاب بن گیا، ارجنٹ میٹر لگوانے کے 50 ہزار اور ڈائریکٹ تاروں کے ذریعے بجلی چوری کروا کر راتوں رات گاڑیوں اور کروڑوں کا مالک بن گیا، ڈھوک فردوس سے ٹرانسفارمر تبدیل کروانے کے اڑھائی لاکھ لے لیے۔

متعدد مرتبہ انکوائری لگنے پر رشوت دے کر کیس داخل دفتر کروا دیتا ہے، شہریوں کو اس کو معطل کر کے انکوائری کروانے کا مطالبہ اور کروڑوں روپے کا بینک بیلنس اپنے قریبی رشتہ دار اور دوست کے نام کا اکاؤنٹ کھلوا کر منتقل کرتا ہے۔نیب کا نوٹس لے کر اسکی تحقیقات کرنی چاہیے، شہریوں کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق سب اربن ڈویژن کے ایس ڈی او خالد نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ ایک واپڈا ملازم نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ واپڈا میں کرپشن کا بادشاہ خالد شہریوں کے لیے عذاب بن گیا اور دفتر میں ملازمین کو بتا رکھا ہے کہ میرے ایکسین اور ایس ای سے اچھے تعلقات ہیں انکو بھی سب اچھا کرتا ہوں۔خالد گولی کے نام سے شہرت پانے والا ایس ڈی او ارجنٹ میٹر کے50 ہزار لیتا ہے اور نارمل میٹر لگوانے کے لیے شہریوں کو کئی کئی ماہ تک ذلیل کرتا ہے۔

بجلی کے میٹر پیچھے کروانے کا بھی ماہر ہے اور کئی سفید پوشوں کے گھر بجلی ڈائریکٹ دے کر وہاں سے لاکھوں وصول کرتا ہے، دفتر سے کئی کئی دن تک غائب رہنا خالد گولی کا معمول بن چکا ہے، اسی کرپشن کی وجہ سے وہ راتوں رات کروڑ پتی بن چکا ہے اور اپنے اکاؤنٹ کی جگہ اس نے کسی عزیز کا اکاؤنٹ کھلوا کر اس میں روزانہ ٹرانزیکشن کرتا ہے۔

ڈھوک فردوس سے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لاکھوں وصول کر کے بھی وہاں کے مکینوں کو چکر لگواتا رہا ہے اور اسی کرپشن اور ڈائریکٹ بجلی لگانے کی وجہ سے متعدد بار تبدیل ہو چکا ہے اور انکوائری میں میل ملاپ کر کے دوبارہ بحال ہو جاتا ہے۔

شہریوں نے خالد گولی ایس ڈی او کو فوری معطل کر کے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے اور نیب سے اسکے اثاثے کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.