دینہاہم خبریں

دینہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 34سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 34سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر اچانک ٹریکٹر ٹرالی سامنے آنے سے موٹر سائیکل سوار ٹرالی سے جاٹکرایا جس سے 34سالہ محمد نواز خان ولد امیر خان سکنہ نوشہرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار ٹرالی کے ٹائروں کے نیچے آ گیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو نے نعش کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button